برطانوی نژاد پاکستانی طالبہ کا لندن اسکول آف اکنامکس کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

برطانوی نژاد پاکستانی طالبہ ریحاب شیخ نے مبینہ طور پر غلط نمبرز دینے کے معاملے پر لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ریحاب شیخ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے غلط نمبردی کے باعث وہ کیمبرج یونیورسٹی میں ایم فل میں داخلہ حاصل کرنے سے محروم رہیں، جس پر انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا۔

ان کے مطابق سال 2023 میں بائیکاٹ کی صورتحال کے دوران ان کے مقالے کی جانچ صرف ایک ریویور نے کی، جس میں انہیں 57 نمبر دیے گئے۔ بعد ازاں نظرِ ثانی کے عمل کے بعد ان کے نمبرز بڑھا کر 72 کر دیے گئے۔

ریحاب شیخ کا مؤقف ہے کہ یہ مقدمہ یونیورسٹی سے اپنی غلطی تسلیم کروانے اور ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے دائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریحاب شیخ اس وقت برطانوی وزارت میں ایک اعلیٰ عہدے پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔