نیو یارک: ویزویلا کے گرفتار صدر ماورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلین کے ایک حراستی مرکز سے مین ہٹن کی عدالت منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں آج ان کے خلاف الزامات کی مکمل فہرست پڑھ کر سنائی جائے گی۔
امریکہ لائے جانے والے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک کی اس عدالت میں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں آج ان کے خلاف عائد الزامات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔

انھیں منشیات کے انسداد کے امریکی ادارے (ڈی ای اے) کے متعدد اہلکاروں کی نگرانی میں لے جایا جا رہا ہے۔ وہ ایسے لباس میں نظر آ رہے ہیں جو قیدیوں کے یونیفارم معلوم ہوتے ہیں، اور مادورو ہلکا سا لنگڑاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
مادورو کی پیشی سے پہلے نیویارک کی عدالت کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں،مادورو اور ان کی اہلیہ 92 سالہ جج ایلِون ہیلرسٹین کے سامنے پیش ہوں گے، جہاں ان پر منشیات اور اسلحے سے متعلق الزامات باضابطہ طور پر عائد کیے جائیں گے۔

جیسے جیسے مادورو اور ان کی اہلیہ کے خلاف عدالتی سماعت کا وقت قریب آ رہا ہے عدالت کے باہر مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔وہ ہسپانوی زبان میں نعرے لگا رہے ہیں، اور بظاہر مادورو کے حامی مظاہرین کی تعداد مخالفین سے زیادہ ہے۔ جگہ پر رش بڑھ گیا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں صحافی مظاہرین کے گرد جمع ہو گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos