اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے روسی منتقلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے بارے میں جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے اور بیہودہ دعوے کرتے ہوئے ایک بار پھر حقیر دشمن کی پروپیگنڈہ مشینری متحرک ہو گئی ہے۔
ایرانی سفیر نےان جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہاکہ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ اس طرح کی غلط معلومات پر مبنی مہمات دشمن کی جانب سے اپنی ناکامیوں کی تلافی کی ایک مایوس کن کوشش ہے، وہ ناکامیاں جو اس نے بہادر ایرانی سپاہیوں اور کمانڈروں کے خلاف میدان جنگ میں 12 روزہ جنگ کے دوران حاصل نہیں کی تھیں، اس کے بعد وہ چھپ نہیں سکتا۔
انھوں نے کہاکہ ایران کے دانشمند، بہادر اور ثابت قدم رہبر مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ہیں، جو قوم کی مستعد عوام اور چوکس سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے تمام میڈیا اداروں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد سے احترام کے ساتھ مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ معتبر اور تصدیق شدہ ذرائع پر بھروسہ کریں، اور ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بدانتظامی سے آلودہ ماحول میں معلومات کی تصدیق کے لیے مستعدی سے کام لیں جو میڈیا کی ساکھ کیلیے ضروری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos