ایران میں ایک ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہروں پر سابق امریکی وزیرخارجہ نے تبصرہ کیا ہے۔
سابق امریکی وزیرخارجہ اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت مشکل میں ہے۔اب کرائے کے فوجیوں کو لانا اس کی آخری بہترین امید ہے۔
بسیج مشد، تہران، زاہدان سمیت درجنوں شہروں میں فسادات ہوروے ہیں اوریہ محاصرے میں ہیں ، اگلا پڑا: بلوچستان ہوگا۔ ایکس پر انہوں نے لکھاکہ اس حکومت کے 47 سال،اور 47 واں امریکی صدر ،کیا یہ محض اتفاق ہے؟۔پومپیو نے مزید کہا کہ گلی کوچوں میں (برسراحتجاج) ہر ایرانی کو نیا سال مبارک ہو۔ ان کے ساتھ چلنے والے ہر موساد ایجنٹ کو بھی۔
واراینالسٹ نامی ایک ہینڈل نے پومپیو کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاہے کہ وہ ایرانی بلوچستان کے بارے میں بات کر رہا ہے اور آپ کی معلومات کے لیے بتادوں کہ بلوچوں کی آبادیاں آج تین جدید ریاستوں میں ہیں۔ایران ۔صوبہ سیستان و بلوچستان،پاکستان ۔صوبہ بلوچستان، اورافغانستانی صوبہ نمروز کے کچھ حصے، ہلمند۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos