نیو یارک: رپورٹ کے مطابق مادورو نیو یارک سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں جیل یونیفارم پہنے ہوئے داخل ہوئے ، ان کے پیر بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ان کی اہلیہ سیلیا فلورس، بھی جیل کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔
مادورو اور فلوریس کے ہاتھ زنجیروں میں بندھے ہوئےنہیں، مادورو نے اپنے وکیل سے ہاتھ ملایا۔اس موقع پر مادورو نے نیو یارک کی عدالت میں کہا کہ وہ بے گناہ ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مادورو نے خود پر لگے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔فرد جرم میں چار الزامات درج تھے، جن میں منشیات، دہشت گردی کی سازش اور مشین گنوں اور تباہ کن آلات کی ملکیت شامل ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos