پیٹرولیم کے امریکی ماہرین کرونا کے بعد 2026کو سستے ترین پیٹرول کا سال قراردے رہے ہیں۔رواں سال امریکہ میں قیمتیں صرف2 اعشاریہ 97 ڈالرفی گیلن رہنے کا امکان ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق اگر یہ پیش گوئی درست ہوئی تو 2026 تیل کی قیمتوں میں کمی کا لگاتار چوتھااور 2020 کے بعد سالانہ اوسط 3 ڈالر فی گیلن سے بھی کم کا پہلا سال ہوگا۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد تیل مہنگا ہوا تھاور پیٹرول 5ڈالر فی گیلن سے اوپر گیا ۔
گیس بڈی کے پیٹرولیم تجزیہ کے سربراہ پیٹرک ڈی ہان کا کہناہے کہ یہ تخمینہ وینزویلا پر امریکی حملے سےپہلے کا ہے تاہم موجودہ صورت حال بھی اسے تبدیل نہیں کرسکتی ۔
تیل پر 2025 کے مقابلے میں امریکیوں کا خرچ 11 ارب ڈالرسے کم ہونے کی توقع ہے۔ یہ تیل پرسالانہ گھریلو اخراجات2 ہزار83 ڈالر تک لے آئے گا، جو 2022 میں2ہزار716 ڈالر تھے۔اور 10 امریکی ریاستوں میں سالانہ اوسطاً2 اعشاریہ 75 ڈالرفی گیلن قیمت رہے گی۔ مئی میں گیس کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر 3 اعشاریہ 12 ڈالرفی گیلن تک اوپر جائیں گی کیونکہ موسم گرما میںسٹیشن زیادہ مہنگے ایندھن پر چلے جاتے ہیں اور طلب بڑھ جاتی ہے۔ سال کے آخر تک تیل کی قیمت اوسطاً 2 اعشاریہ 83 ڈالر فی گیلن تک گرتی ہوئی دیکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: تیل کی منڈیاں مستقبل قریب میں کس قسم کی صورت حال کا سامناکریں گی؟
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، امریکی تیل کی قیمتیں اس سال اوسطاً صرف 51 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے، جو 2025 میں 65 ڈالر اور 2024 میں 77 ڈالر تھی۔قیمتیں مانگ کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ پورے سرکٹ میں سپلائی کے اضافے سے وابستہ ہیں۔لیکن کم قیمتیں پہلے ہی کچھ امریکی تیل کمپنیوں کے لیے ڈرلنگ چھوڑنے کا سبب بن رہی ہیں۔ وفاقی اعداد و شمار کے مطابق، 2026 میں 1لاکھ بیرل یومیہ کی کمی سے امریکی تیل کی پیداوار اوسطاً 13 اعشاریہ 5ملین تک آنے کی توقع ہے۔
ہمیشہ کی طرح، غیر متوقع واقعات سستے تیل کی اس پیش گوئی کو غلط ثابت کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر، اگر وینزویلا پر امریکی حملہ وسیع تر علاقائی عدم استحکام کا باعث بنتا ہے، تو توانائی کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ اور روس،یوکرین جنگ ،جس کے دوران روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر یوکرین کے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی حکام نے بھی حالیہ دنوں میں خبردار کیا تھا کہ اگر واشنگٹن نے ایران میں مظاہروں میں مداخلت کی تووہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایک اور خطرہ یہ ہے کہ اوپیک کم قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پیداوارمیں کمی کافیصلہ کرسکتاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos