اسرائیلی وزیراعظم نے ایران میں مظاہروں کی حمایت کااظہارکردیا۔ کابینہ اجلاس میں بنجمن نیتن یاہونے ایران میں مظاہروں پر اپنا پہلا عوامی ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہاں رہنے والے 92 ملین سے زیادہ لوگوں کے لیے ایک اہم لمحہ ہو سکتا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ حکومت اسرائیل، ریاست اسرائیل، اور میری پالیسیاں،ہم ایرانی عوام کی جدوجہد، آزادی، اور انصاف کے لیے ان کی امنگوں کے ساتھ پاتے ہیں،یہ بالکل ممکن ہے کہ ہم ایک ایسے لمحے میں ہیں جب ایرانی عوام اپنی قسمت اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایرانی مظاہروں کی حمایت میں سوشل میڈیاپر اسرائیلی بیانات۔رجیم چینج کی سازش؟
سینئر اسرائیلی حکام نے قبل ازیں چینل 12 کو بتایا تھا کہ اگرچہ حکومت مظاہروں کی آن لائن توثیق کرتی نظر آتی ہے، لیکن وزیر اعظم خود اس صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں تاکہ ایران ایسے ریمارکس کو اسرائیل پرالزام لگانے کے لیے ستعمال نہ کرے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ صیہونی حکومت تفرقہ کے بیج بونے اور ہمارے قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے معمولی سے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرگرم ہے اور ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔انہوں نے اسرائیلی اور امریکی رہنماؤں پر تشدد پر اکسانے کا الزام لگایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos