جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم، ممتاز عالمِ دین اور شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی رحمہ اللہ کی نمازِ جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے اکابر علماء کرام، مشائخ عظام، وزراء، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ حضرت کے صاحبزادے مفتی زبیر الحسن نے پڑھائی، جبکہ اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے۔ شرکاء نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کی دینی، علمی اور تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی رحمہ اللہ طویل عرصے تک جامعہ اشرفیہ لاہور سے وابستہ رہے اور درسِ حدیث، تدریس اور دینی خدمات میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos