سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔ ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد اور خواجہ نافع شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
دریں اثنا، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصروف رہنے والے نسیم شاہ، فخر زمان اور عثمان طارق نے بھی کولمبو پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔
پاکستان/سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ کولمبو پہنچ گیا
آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے والے نسیم شاہ ، فخرزمان اور عثمان طارق نے بھی سکواڈ کو جوائن کر لیا
پاکستانی ٹیم کل رات مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پریکٹس کرے گی… pic.twitter.com/Y78wsT8nwA
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 5, 2026
قومی ٹیم آج رات مقامی وقت کے مطابق 8 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، جبکہ کپتان سلمان علی آغا آج مقامی وقت کے مطابق 4 بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 7 جنوری سے ہوگا۔
دوسری جانب، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos