کولمبیا صدر کا امریکی دھمکی پر ہتھیار اٹھانے کا اعلان

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر پیٹرو نے کہا کہ انہوں نے ہتھیار نہ اٹھانے کی قسم کھائی تھی، لیکن وطن کے دفاع کے لیے وہ ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے فوجی کارروائی کے ذریعے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا۔

صدر ٹرمپ نے سابقہ بیانات میں کولمبیا کے صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر کوکین کی تیاری اور امریکا میں فروخت میں دلچسپی رکھنے کا الزام لگایا تھا۔ صدر پیٹرو نے اس کے جواب میں کہا کہ کولمبیا کی انسداد منشیات پالیسی مضبوط ہے، لیکن فوجی طاقت کے استعمال کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔