آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ نے 26-2025 ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن جارح مزاج بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی، جو ان کے تسلسل اور فارم کا واضح ثبوت ہے۔
یہ سنچری انہوں نے محض 105 گیندوں پر بنائی، اور یہ اس سیریز میں ان کی تیسری سنچری تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا کے سات مختلف میدانوں میں سنچری بنانے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے، جہاں سابق عظیم کھلاڑی اسٹیو وا، جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔
ٹریوس ہیڈ نے اکتوبر 2018 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ اپنا 65واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ ہوم گراؤنڈز پر ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے، خاص طور پر ایڈیلیڈ اوول، دی گابا، ایم سی جی، آپٹس اسٹیڈیم، بیلریو اوول، منوکا اوول اور اب ایس سی جی میں سنچریاں شامل ہیں۔
ایشز میں ان کی کارکردگی نے آسٹریلوی ٹیم میں ان کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کیا اور ثابت کیا کہ وہ ٹیم کے ڈھانچے میں ایک اہم ستون ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos