رحیم یار خان میں خستہ حال کمرے کی چھت گرنے سے ایک جاں بحق

رحیم یار خان میں سٹی پل کے قریب خستہ حال کمرے کی چھت جزوی طور پر گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیمیں 3 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد وسیم ولد محمد مسلم، عمر 18 سال، ساکن جمال دین والی کے طور پر ہوئی۔ زخمیوں میں محمد احمد ولد محمد سلیم اور عبدالجبار ولد غفار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔