پولن الرجی کم کرنے کیلئے جنگلی شہتوت ہٹا کر مقامی درخت لگانے کاٹینڈر جاری

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اسلام آباد میں پولن الرجی کا باعث بننے والے جنگلی شہتوت کے درختوں کو کاٹ کر ان کی جگہ مقامی ماحول دوست درخت لگانے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

CDA ذرائع کے مطابق جس ٹھیکیدار کو جنگلی شہتوت کے درخت کاٹنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، اس نے تقریباً 3 سے 4 ایکڑ رقبے پر لگے تمام درخت کاٹ دیے، جس میں جنگلی شہتوت سمیت دیگر درخت بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کٹائی بغیر کسی مارکنگ یا شناخت کے کی گئی، جس کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت کے تقریباً چار ایکڑ رقبے سے ہر درخت ہٹا دیا گیا۔

CDA کا کہنا ہے کہ اب اس علاقے میں مقامی اور ماحول دوست درخت لگانے کے لیے اقدامات شروع کیے جائیں گے، تاکہ نہ صرف شہریوں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے بلکہ شہر میں پودوں کی اقسام میں توازن بھی برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔