سگے بھائی نے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جتوادیا

امریکا میں ایک شخص نے اپنے سگے بھائی کی مدد سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

ریاست مشیگن کی اوک لینڈ کاؤنٹی کے رہائشی نے بتایا کہ ان کے بھائی نے انہیں سپر ریفل لاٹری کے بارے میں بتایا اور ٹکٹ خرید کر دینے کی ہدایت کی، جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔

انعام جیتنے کے بعد انہوں نے متعدد بار ٹکٹ چیک کیا تاکہ یقین ہو جائے کہ وہ واقعی جیت گئے ہیں، اور انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کے سینے سے بوجھ ہلکا ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔