ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے بعد ہسپتال منتقل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اپنی رہائش گاہ میں گرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ انہیں کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے۔

مہاتیر محمد کے معاون کے مطابق طبی رپورٹ کا انتظار ہے، تاہم ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ ان کے ہپ میں فریکچر ہو سکتا ہے۔ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 7:40 بجے پیش آیا۔

99 سالہ مہاتیر محمد کو پہلے بھی دل کی تکلیف رہی ہے اور وہ کئی سرجریز سے گزچکے ہیں۔ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، اور انہیں دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔