سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد: پاکستان کے لیجنڈری آف سپنر سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا پیغام دیا۔

محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔