ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح کہا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔
آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلہ دیش کو مقام کے طور پر منتخب کرنا الگ معاملہ ہے، لیکن بنگلہ دیش نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں کھیلنے کے لیے محفوظ نہیں ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے تحفظات پہلے ہی آئی سی سی کو بذریعہ ای میل آگاہ کر دیے ہیں اور اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست بھی دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی جلد ہی، ایک یا دو دن کے اندر، درخواست پر فیصلہ کر سکتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، اور شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کے چار گروپ میچز بھارت میں رکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا، جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس کے بعد بھارت نہ جانے کا اعلان کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos