فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز ، پاکستان فاتح، زمبابوے کو شکست

ہرارے: انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان نے 9 وکٹ سے جیت لیا، زمبابوے کو شکست دے دی۔

ہرارے میں ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں ایشیا کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

میچ میں زمبابوے کی ٹیم 45ویں اوورز میں 158 رنز پر آؤٹ ہوگئی، گرین شرٹس نے ہدف 17ویں اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر سمیر منہاس نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

عمر زیب نے ابتداء میں ہی زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔

مائیکل بلگناٹ (60) اور ٹٹنڈا چیموگورو (28 ناٹ آؤٹ) نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے ٹیم کا اسکور 158 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4، عبدالسبحان نے 2 جبکہ محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنےجذبے اور مہارت سے قوم کو قابل فخر بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔