پی ایس ایل میں 2نئی فرنچائززکے لیے10 بڈرزکون کو ن سے ہیں، نام سامنے آگئے

پاکستان سپرلیگ میں 2نئی ٹیموں کے لیے بڈرزسامنے آگئے۔ان میں انویرکس سولر انرجی،او زیڈ گروپ / اوزی ڈیویلپرز، ٹیکنالوجی کمپنی وی جی او ٹیل،ٹیلی کام کمپنی جاز،ڈی ایس ایم ترین گروپ ،عالمی فِن ٹیک پلیٹ فارم آئی ٹو ،ویلی ٹیک(میڈیا اور فِن ٹیک)،پریزم ڈیویلپرز اینڈ ایکسچینج آن،سرمایہ کار کنگز مین گروپ ،ٹیکنالوجی اوراختراع سیکٹر کی کمپنی ایم نیکسٹ انک شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین کی قیادت میں، ترین گروپ دوبارہ پی ایس ایل میں فرنچائز کی ملکیت کے لیے دلچسپی رکھتی ہے۔
بولی 8جنوری کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی اور کامیاب فرنچائزز پی ایس ایل 11 میں حصہ لیں گی، جو 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک شیڈول ہے۔

بولی میں کامیاب گروپس نئے فرنچائز کے حقوق حاصل کریں گے اور پی سی بی کی منظور شدہ فہرست میں شامل شہروں میں سے اپنا ہوم سٹی منتخب کریں گے، جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔