وزیرخارجہ کولمبیا روزا ولاسینسیو

کولمبیا یقینی طور پر چوکنا ہے،جارحیت کا دفاع کریں گے۔وزیرخارجہ

کولمبیا کی خاتون وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کولمبیا یقینی طور پر چوکنا ہے اور وہ یقینی طور پر ان تبصروں کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہے جو ٹرمپ اس کے بارے میں کر رہے ہیں، اور خطے کے دوسرے ممالک جیسے میکسیکو، کیوبا ، امریکہ وہاں بھی مداخلت کرنا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ روزا ولاسینسیو نے بوگوٹامیں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر جارحیت ہوتی ہے تو، فوج قومی سرزمین اور ملک کی خودمختاری کا دفاع کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کو اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے۔کولمبیا کی حکومت نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صدر کی اور ملک کی توہین ہے۔

امریکی صدرنے کہاتھاکہ کولمبیاکے صدر کو خود پر نظررکھنی ہوگی۔ایک رپورٹر نے پوچھاکہ کیا کولمبیا میں آپریشن ہوگا،توٹرمپ نے کہا مجھے یہ سننا اچھا لگتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔