مادورواوراہلیہ پکڑے جانے کے دوران زخمی ہوئے۔ امریکی میڈیاکا انکشاف

ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں نے قانون سازوں کو بتایا ہےکہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس نے امریکی فوجیوں سے بچنے کی کوشش میں سرٹکرانے سے زخمی ہوگئے تھے۔

بریفنگ سے واقف ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ مادورو اور فلورس نے دوڑ کر اپنے کمپاؤنڈ کے اندر ایک بھاری سٹیل کے دروازے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی، لیکن دروازے کا فریم تنگ تھا جس کے نتیجے میں ان کے سر ٹکرائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈیلٹا فورس کے آپریٹرز نے انہیں پکڑ لیا اور کمپاؤنڈ سے نکالنے کے بعد ابتدائی طبی امداد دی۔

ذرائع کابتاناہے کہ انتظامیہ کے عہدیدار جنہوں نے قانون سازوں کو بریفنگ دی، انہوں نے فلورز کے سر کی چوٹ کو معمولی قرار دیا۔

نامہ نگاروں کے مطابق عدالت میں، سماعت کے دوران بعض اوقات فلورس کا سر ڈولتے اورجھکتے دیکھاگیا،فلورس کے کمرہ عدالت میں سر پر پٹیوں کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔اسی طرح مادورو کو بیٹھنے اور کھڑے ہونے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔