ڈھاکہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا، تاہم بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے درخواست مسترد کر دی ہے اور بنگلا دیش کو بھارت جانے کا کہہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کھونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے ایسا کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا۔ بی سی بی نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو لیگ سے باہر کر دیا تھا، جس کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا اور ہنگامی اجلاس بلایا۔
بی سی بی کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھی واضح کیا تھا کہ بنگلا دیش کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos