پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیریز کے لیے مضبوط ٹیم تیار کی گئی ہے اور کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنا اہم ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے دمبولا میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ رہا، تاہم آج بارش کا امکان کم ہے۔ بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔