مقبوضہ بیت المقدس،ڈرائیور نے بس یہودی مظاہرین پر چڑھا دی،1 ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھا دی،

جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین یہودی فوج میں لازمی بھرتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکیں بلاک کیں، بسوں پر پتھراؤ کیا، پولیس پر انڈے پھینکے اور کچرے کے ڈبے بھی جلا دیے۔ حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔