مانیلا: فلپائن کے مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن سے 68 کلومیٹر مشرق میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فیووولکس) نے زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس اور ممکنہ نقصانات سے متعلق وارننگ جاری کی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 25 منٹ تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کی گئیں، جن کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی۔
اب تک کسی سونامی الرٹ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن یو ایس جی ایس اور مقامی حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos