غزنی میں زمینوں پر طالبان قبضے کے خلاف مقامی کسان سراپا احتجاج

غزنی میں زمینوں پر طالبان قبضے کے خلاف مقامی کسان سراپا احتجاج

کابل/غزنی: افغان طالبان حکومت پر صوبہ غزنی میں مقامی کسانوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔

افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق غزنی کے گاؤں روزہ میں صدیوں سے مقامی خاندانوں کی ملکیت میں رہنے والی زمینیں طالبان انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ ٹرمینل کی تعمیر کے منصوبے کے نام پر قبضے میں لے لیں۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ زمین کی ملکیت کے ثبوت اور سرکاری دستاویزات پیش کرنے کے باوجود کسی قانونی جائزے کے بغیر کام شروع کر دیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ نہ تو شرعی اصولوں کے تحت اور نہ ہی ملکی قوانین کے تحت یہ زمینیں کبھی ریاست کی ملکیت رہی ہیں۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو فوری طور پر روکا جائے اور زمین کی ملکیت کے تعین کے لیے ایک آزاد اور غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔ مقامی لوگوں کے مطابق طالبان انتظامیہ نے ریکارڈ تک رسائی محدود کر دی ہے اور بغیر اجازت تعمیراتی کام جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمینوں پر جبری قبضہ عوامی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے نہ صرف کسانوں کا معاش متاثر ہو رہا ہے بلکہ صدیوں سے قائم قانونی اور شریعی اصول بھی پامال ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔