اسلام آباد: مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے بھی واضح کیا ہے کہ فوج کا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنا نہیں بلکہ یہ کام سیاسی پارٹیوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کی صوابدید ہے کہ وہ ڈائیلاگ کرتی ہے یا نہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی مذاکرات کی بجائے سٹریٹ موومنٹ چلانے پر زور دے رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کو افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا واضح ہے، اور پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگی۔ عوام اس ہڑتال کو مسترد کریں گے۔
مزید برآں، سینیٹر نے خیبرپختونخوا حکومت کے افغانستان کے حوالے سے موقف کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے خلاف قرار دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos