اسلام آباد: اسلام آباد میں راک کلائمبنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔
الپائن کلب آف پاکستان اور انٹرپروونشل کوآرڈینیشن ڈویژن کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پاکستان کے تمام صوبوں کے لڑکے اور لڑکیاں شریک ہوئے اور اپنی مہارت، طاقت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔
چیمپئن شپ کا مقصد راک کلائمبنگ اور کوہ پیمائی کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں میں خوداعتمادی، برداشت اور چیلنج قبول کرنے کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عرفان نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ سیکریٹری آئی پی سی ڈویژن محی الدین وانی نے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان میں ایڈونچر اسپورٹس اور نوجوانوں کے بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos