راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج کے باعث دو دھماکے

راولپنڈی: شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج کے باعث دو دھماکے ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ دھمیال روڈ احمد آباد کے علاقے میں اور دوسرا گلریز کے علاقے میں ہوا۔ زخمیوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گلریز میں دھماکہ اس وقت ہوا جب گھر میں موجود گیس لیکج کی وجہ سے بجلی کا بٹن آن کیا گیا، جبکہ دھمیال روڈ احمد آباد میں آگ جلانے کے دوران گیس لیکج سے دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام متاثرین کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔