ٹی 20 ورلڈکپ،بھارت نہ جانے کا معاملہ،بی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان رابطہ

ڈھاکہ: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے۔ بی سی بی نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت نہ جانے اور میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی کو سکیورٹی خدشات کی نوعیت اور تفصیل کے حوالے سے معلومات طلب کی ہیں۔ بی سی بی آج آئی سی سی کو تفصیلی جواب دے گا۔

بی سی بی کے ذرائع نے کہا کہ ابھی تک آئی سی سی حکام کے ساتھ کسی ورچوئل کال یا ملاقات کا رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی بی سی بی کو بھارت نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس سے محروم کرنے کی کوئی ہدایت دی گئی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی ہے اور بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلا دیش کو پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑنے کا خدشہ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔