اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹ ون کے امتحانات میں 71,611 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 57,181 امیدوار کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 80.67 فیصد رہا۔
پارٹ ٹو کے امتحانات میں 26,709 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 17,146 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 69.70 فیصد رہا۔
فیڈرل بورڈ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور امیدوار اپنے نتائج آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos