فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان صوبہ تخار میں سونے کی کان پر لڑائی، 6 افراد ہلاک

کابل: افغان صوبہ تخار میں سونے کی کان پر لڑائی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بعض اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں پانچ چینی باشندے اور ایک مقامی شخص شامل ہے جبکہ

طالبان نے  شمالی صوبے تخار میں سونے کی ایک کان پر جھڑپوں کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ہے۔

طالبان کے حامی ’حریت ریڈیو‘ پر گذشتہ روز نشر ہونے والے ایک آڈیو کلپ میں طالبان کے زیر انتظام وزارت برائے کان کنی اور پیٹرولیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تخار کے چاہاب ضلع کے سمتی علاقے میں مقامی لوگوں اور کان کنی کے کام سے وابستہ افراد کے درمیان مہلک جھڑپیں ہوئیں۔

ہمایوں افغان نے کہا کہ ’ہاں مقامی رہائشیوں اور ٹھیکیدار کمپنی کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں مالی اور جانی نقصان ہوا۔ اس بارے میں مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل 2 جنوری کو برطانیہ میں افغان چینل ’افغانستان انٹرنیشنل‘ نے اطلاع دی تھی کہ ضلع چاہاب میں مقامی لوگوں اور طالبان سے منسلک کمپنی کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

5 جنوری کو اطلاع تھی کہ ان جھڑپوں میں کمپنی کے ملازم 3 افراد اور ایک سیکیورٹی گارڈ مارا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔