واشبگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کی قائم مقام حکومت امریکہ کو پانچ کروڑ بیرل تک تیل فراہم کرے گی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کہا کہ اس تیل سے حاصل ہونے والی آمدن بطور صدر ان کی نگرانی میں رہے گی۔
امریکی صدر کے مطابق وینزویلا کے قائم مقام حکام پابندیوں کے باوجود امریکہ کو 3 سے 5 کروڑ بیرل اعلی معیار کا تیل دیں گے، جو مارکیٹ قیمت پر فروخت ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ رقوم اس طرح استعمال کی جائیں گی کہ وینزویلا اور امریکہ، دونوں کے عوام کو فائدہ پہنچے۔
ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ان کی انتظامیہ اس وقت انتخابات کے بجائے وینزویلا کی اصلاح پر توجہ دے رہی ہے اور فی الحال صرف ان افراد سے بات کر رہی ہے جنہوں نے حال ہی میں حلف اٹھایا ہے، جس سے ان کی مراد قائم مقام صدر ديلسی رودريگيز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات مناسب وقت پر ہوں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے دیگر ممالک کے سیاسی معاملات میں مداخلت سے انکار کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos