فائل فوٹو
فائل فوٹو

سر کی ایک کروڑ قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

رحیم یار خان: پنجاب پولیس کو رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی مل گئی، ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب حکومت نے خطرناک اشتہاری مجرم کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی، سنگین جرائم میں ملوث ڈاکوؤں فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے بھی خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کیا، رحیم یار خان پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو میرا لٹھانی، فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے سرنڈر کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی کچہ میں کرمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، گرفتار ڈاکو قتل، پولیس پر حملوں، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بدنام زمانہ ڈاکو کے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے پر ڈی پی او رحیم یار خان اور ٹیم کوشاباش دی۔

ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق ہتھیار ڈال کر پُرامن زندگی کی طرف آنے والوں کے لیے راستے کھلے ہیں، بہتر زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔