وفاقی پولیس کے دو اہلکاروں کے اعزاز میں پروقارالوداعی تقریب

اسلام آباد،وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر گل خان اور کانسٹیبل محمد دلشاد کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر سواں زون تھانہ کھنہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی سواں خرم اشرف نے محکمہ کی طرف سے پھول اور تحائف پیش کیے اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں فرض شناسی، محنت اور پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے کے بعد سب انسپکٹر گل خان اور کانسٹیبل محمد دلشادریٹائر ہو گئے،ان کی طویل اور مثالی خدمات کے اعتراف میں تھا نہ کھنہ میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ایس پی سواں خرم اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے ایس پی خرم اشرف نے محکمے سےریٹائر ہو نے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری سروس کے دوران نظم و ضبط، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثال قائم کی، محکمہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا،اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سب انسپکٹر گل خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے اور وہ آئندہ بھی معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور نیک تمناؤں کے ساتھ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔