شاہین شاہ آفریدی کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگلے ہفتے بولنگ پریکٹس دوبارہ شروع کریں گے۔ لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ایونٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ان کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

شاہین نے بتایا کہ وہ اس دوران جم میں سخت محنت کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس بھی کر رہے ہیں اور اگلے ہفتے سے بولنگ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ایم آر آئی رپورٹ زیادہ تشویشناک نہیں تھی اور گھٹنے کی ہڈی پر معمولی سوجن کے باعث یہ مسئلہ صرف ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، اور وہ آئندہ ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔