تل ابیب: اسرائیل کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اردن کے ساتھ سرحدی علاقے میں نئی رکاوٹ کی تعمیر کے لیے 500 پرانی اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ناکارہ بنانا شروع کر دی ہیں۔ یہ اقدام ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے اور سرحد کی حفاظت مضبوط کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق، نئی سرحدی رکاوٹ گولان کی پہاڑیوں سے لیکر اسرائیل کے جنوبی حصے تک تقریباً 500 کلومیٹر تک پھیلے گی، جس میں مغربی کنارے کے ساتھ موجود حصے بھی شامل ہیں۔ منصوبے میں جدید ٹیکنالوجی جیسے ریڈار، کیمرے اور مواصلاتی نظام شامل ہوں گے تاکہ سرحدی نگرانی میں اضافہ ہو۔
وزارت کی جاری کردہ فوٹیج میں کارکنوں کو وادی اردن میں بارودی سرنگیں نکالنے کے دوران دکھایا گیا، جبکہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ اردن کے سرحدی علاقے پر مرکوز ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ رکاوٹ ایران اور دیگر دہشت گردی کے خطرات کے خلاف ایک اسٹریٹجک قدم ہے۔ اردن کی سرحد کے پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے یہ اقدام اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos