ناشائستہ تصاویر کے معاملے پر3 عہدے دار ایکس چھوڑگئے

سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر ناشائستہ تصاویر سے کمپنی میںاختلافات پیداہوگئے،ایکس اے آئی کی حفاظتی ٹیم نے، جو اپنے حریفوں کے مقابلے میں پہلے ہی چھوٹی تھی، نے غیر اخلاقی عمل کے دھماکہ خیزانکشافات کے نتیجے میں خاصاعملہ کھو دیاہے۔

ایلون مسک اور ایکس اے آئی نے کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیاویب سائٹ پر غیر اخلاقی اورغیر قانونی موادکو ہٹاکر اور ، اکاؤنٹس کو مستقل معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کر رہے ضرورت کے مطابق مقامی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔لیکن صارفین کی درخواستوں پر گروک کے جوابات اب بھی خواتین کی ناشائستہ تصاویر سے بھرے ہوئے ہیں۔

مسک نے ہمیشہ آزاداے آئی ماڈلز کے حق میں اور سنسرشپ کے خلاف کھلی وکالت کی ہے۔ایکس اے آئی میں ایک ذریعہ نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ اب انہوں نے گروک میں انسداد ی اقدامات کے خلاف اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔ابتدامیں ،مسک نے اس تنازع پر ایکس پر ہنسی مذاق والے ایموجیز سے ردعمل دیا تھا۔

گروک ہمیشہ سے دوسرے اے آئی ماڈلز کے مقابلے میں، جنسی طور پر واضح مواد اورتصاویر کی تشہیر کرنے اور اس کی اجازت دینے میں نمایاں رہا ہے۔بڑے پیمانے پرڈیجیٹل بے لباسی میں حالیہ اضافہ دسمبر کے آخر میں شروع ہواتھا، جب بہت سے صارفین نے دیکھا کیا کہ وہ گروک کو ٹیگ کر کے اسے ایکس پوسٹ یا تھریڈ سے تصاویر میں ترمیم کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر بہت ساری پوسٹس میں گروک نے لوگوں کو بکنی میں پیش کیا۔ مسک نے بکنی میں اپنی اور دوسروں،جیسے کہ دیرینہ مخالف بل گیٹس، کی تصاویر ری پوسٹ کی تھیں ۔
یکم جنوری کو، ایک صارف نے شکایت کی جس پر جواب دیاگیا کہ ٹیم انسدادی تدابیر کو مزید سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

صارفین کے دبائو پرگروک نے خود تسلیم کیا کہ اس نے نابالغوں کی کچھ نامناسب تصاویر بنائی ہیں۔3 جنوری کو، مسک نے خود ایک پوسٹ پر تبصرہ کیاکہ جو کوئی بھی گروک کو غیر قانونی مواد بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے، اسے وہی نتائج بھگتنا پڑیں گے جیسے وہ غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرتے ہیں۔

امریکی میڈیانے کہا ہے کہ مسک نے ہمیشہ بھاری سنسرشپ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور انہوں نے گروک کے زیادہ واضح ورژن کو فروغ دیا ہے۔ اگست میں، انہوں نے پوسٹ کیا کہ ’’مسالہ دار موڈ‘‘(spicy mode)نے ماضی میں نئی ٹیکنالوجیز، جیسے وی ایچ ایس کو کامیاب ہونے میں مدد کی ہے۔

ایکس اے آئی میں صورت حال سے آگاہ ایک ذریعہ کے مطابق، مسک ایک طویل عرصے سے گروک پرزیادہ سنسرنگ سے ناخوش ہیں۔ایکس میں صورتحال سے واقف دوسرے ذریعہ نے کہا کہ عملے نے مسلسل اندرونی طور پر اور مسک کے سامنے گروک کے تخلیق کردہ مجموعی نامناسب مواد کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین تنازع شروع ہونے سے پہلے ایک حالیہ میٹنگ میں، مسک نے مختلف ٹیموں کے ایکس اے آئی عملے کے ساتھ ایک میٹنگ کی جہاں وہ گروک سے بنائے گئے امیج اور ویڈیو جنریٹرکے خلاف پابندیوں پر ناخوش تھے۔اس میٹنگ کے دوران، عملے کے 3 ارکان جو کمپنی کی چھوٹی سیفٹی ٹیم میں کام کر چکے تھے، نےایکس پر اعلان کیا کہ وہ کمپنی چھوڑ رہے ہیں۔ان میں پروڈکٹ سیفٹی کے سربراہ ونسنٹ سٹارک، ؛پوسٹ ٹریننگ اور استدلال کی حفاظتی ٹیم کے سربراہ نارمن میو اور تربیت کے بعد شخصیت اور برتائو کے انچارج الیکس چن شامل تھے۔ انہوں نے وجوہات کا حوالہ نہیں دیا۔

ایکس اور ایکس اے آئی پر کام کرنے والے ذرائع کے مطابق، گروک عوامی طور پر کیا پوسٹ کرتا ہے اس پرایکس میں حفاظتی ٹیم کوئی نگرانی نہیں کرتی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔