اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور یہ ٹیمیں بالترتیب 175 کروڑ اور 185 کروڑ روپے میں فروخت کر دی گئی ہیں۔
جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں ہونیوالی نیلامی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور وفاقی وزرا سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور حکام نے شرکت کی۔
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے ایک ارب 75 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دے کر خریدی۔ امریکہ میں کرکٹ کی مختلف ٹیموں کے مالک اس سرمایہ کار گروپ نے ٹیم کے نام کے لیے حیدرآباد شہر کا انتخاب کیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں توسیع کے بعد ساتویں ٹیم ’حیدرآباد‘ باضابطہ طور پر فروخت کر دی گئی۔ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین فواد سرور نے ایک ارب پچھتر کروڑ روپے کی کامیاب بولی دے کر دس برس کے لیے پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد خرید لی۔
Winning moments of FKS with the successful bid for Team No. 7️⃣ of #HBLPSL 👏
Hyderabad fans are you ready?
📺 Watch LIVE on the PSL YouTube channel & the PCB Live app (UK region)
🔗 https://t.co/HNapgvqaqu#NewEra pic.twitter.com/gaHvqNluzb
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 8, 2026
پہلے راؤنڈ میں ریزرو پرائس یا کم از کم قیمت ایک ارب دس کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔ بولی کا آغاز انویریکس نے 111 کروڑ روپے سے کیا لیکن دیگر کمپنیوں نے بولی کی رقم بڑھا کر 125 کروڑ روپے تک پہنچا دی۔
اس کے بعد صرف دو کمپنیاں آئی ٹو سی اور ایف کے ایس ہی میدان میں رہ گئیں۔ آئی ٹو سی نے 142 کروڑ روپے کی بولی لگائی تو ایف کے ایس کے بولی بڑھانے سے بات 155 کروڑ تک جا پہنچی۔
پرزم گروپ نے پانچ منٹ کا وقفہ مانگا تو ایسا لگنے لگا کہ اب یہ کمپنی بھی بھاری رقم کی بولی لگائی گی۔ پانچ منٹ کا وقفہ ختم ہوا تو بھی پرزم نے کوئی بولی نہ لگائی۔ اس دوران آئی ٹو سی بولی بڑھاتے بڑھاتے 170 کروڑ پر لے گئی لیکن جب ایف کے ایس نے 175 کروڑ کی بولی لگائی تو کسی بھی بولی دہندہ کے پاس اس کا جواب نہ تھا۔
دوسری ٹیم کے حصول کے لیے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی اوزی ڈویلپرز گروپ اور آئی ٹو سی گروپ کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا اور 170 کروڑ سے شروع ہونے والی بولی دیکھتے ہی دیکھتے 185 کروڑ تک جا پہنچی۔
ایک ارب 85 کروڑ روپے کی کامیاب بولی اوزی گروپ کی جانب سے دی گئی اور اس گروپ نے ٹیم کے لیے سیالکوٹ کا انتخاب کیا۔
دوسری ٹیم کے حصول کے لیے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی اوزی ڈویلپرز گروپ اور آئی ٹو سی گروپ کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملا اور 170 کروڑ سے شروع ہونے والی بولی دیکھتے ہی دیکھتے 185 کروڑ تک جا پہنچی۔
ایک ارب 85 کروڑ روپے کی کامیاب بولی اوزی گروپ کی جانب سے دی گئی اور اس گروپ نے ٹیم کے لیے سیالکوٹ کا انتخاب کیا۔
پی ایس ایل ٹیم حیدرآباد خریدنے والے فواد سرور کون ہیں؟
فواد سرور کا تعلق امریکہ کے ایف کے ایس (FKS) گروپ سے ہے اور وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بین الاقوامی معیار کے کرکٹ گراؤنڈ کے بھی مالک ہیں۔ فواد سرور کا آبائی تعلق حیدرآباد سے ہے جبکہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم ایف سی کالج لاہور سے حاصل کی۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد سرور نے کہا کہ وہ پہلے دن سے یہ سوچ کر آئے تھے کہ حیدرآباد کی ٹیم ہی خریدنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن حیدرآباد میں گزرا، انہوں نے وہیں کرکٹ کھیلی اور نیاز اسٹیڈیم میں کئی میچز دیکھے، اسی وجہ سے حیدرآباد سے جذباتی وابستگی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کے لیے بیس پرائس ایک ارب دس کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم مقابلے کے بعد فرنچائز 175 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لیے بیس پرائس ایک ارب ستر کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔
رنگا رنگ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، پی ایس ایل الیون کے برانڈ ایمبیسیڈر وسیم اکرم سمیت سابق کرکٹرز اور کرکٹ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سکسز کی چیمپئن ٹیموں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
تقریب کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔
پی ایس ایل آکشن کی تقریب کے آغاز پر ہانگ کانگ سپر سکسز اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کے دوران پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ اپنے نام کیا تھا۔اسی طرح ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کا اسکواڈ کامیاب رہا، جس پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سراہا گیا۔
تقریب میں پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیاء کپ جیتنے پر 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ ٹیم کی کارکردگی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا گیا۔ہانگ کانگ سکسز کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ 85لاکھ روپے کی ا نعامی دی گئی۔
علی ترین پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی سے دستبردار ہوگئے
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔
2 کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گے۔تاہم نیلامی سے کچھ وقت پہلے علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔علی ترین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘غور و فکر کے بعد، میں نے اور میرے خاندان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم آج ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے۔
علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ہمارا وقت صرف ایک کرکٹ ٹیم کی ملکیت تک محدود نہیں تھا۔ یہ جنوبی پنجاب کے لیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ پی ایس ایل میں آیا تو وہ بھی اسی مقصد کے لیے ہوگا۔ جنوبی پنجاب میرے دل کے قریب ہے، یہی میرا گھر ہے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos