فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلی سہیل آفریدی کل کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے

کراچی:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کل تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جس کے بعد وہ کراچی اور حیدرآباد میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کل 9 جنوری بروز جمعہ ساڑھے 4 بجے شام نجیب احمد ٹیرس کراچی پریس کلب میں پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔

ی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبرپختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کل کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا، میڈیا اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 10جنوری کو کراچی تا حیدرآباد ریلی، بار ایسوسی ایشنز، پریس کلبز اور اسٹیک ہولڈرز سے خطاب بھی وزیراعلی کے شیڈول میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری دیں گے، یوتھ ونگ موبلائزیشن اور میڈیا انٹریکشن بھی کیا جائے گا اور سندھ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مختلف اضلاع میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے اور اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شیڈول کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار سے ملاقات کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔