نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادُون میں ہندوتوا کے جنونی غنڈوں نے ریشکیش میں ایک مزار پر دھاوا بول دیا ,جنونی ہندوؤں نے ہتھوڑوں اور راڈوں سے مزار کو منہدم کردیا۔ اس پر بھی تعصب و نفرت کی پیاس نہ بجھی تو مزار کے بچے کچے حصے کو بھی آگ لگا دی۔
وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ہندوتوا کے غنڈے جے شی رام کے نعرے بھی لگا رہے ہیں ،مزار کو بچانے کی کوشش کرنے والے مسلمانوں کو مغلظات بک رہے ہیں۔
مقامی مسلم آبادی نے شکوہ کیا کہ یہ واقعہ دن کے روشنی میں پیش آیا لیکن پولیس نے ہماری ایک نہ سنی اور کوئی ہماری مدد کو نہ آیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos