غزہ: اسرائیلی فوج کی ہٹ دھرمی اورغزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فضائی حملے کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیل 1100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ سال 10 اکتوبر کے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل نے خلاف ورزیاں کیں، اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اب تک 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے حماس سے آخری یرغمالی کی باقیات حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آخری یرغمالی کی باقیات ملنے تک غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے تک نہیں جائیں گے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق رفح کراسنگ بھی یرغمالی کی باقیات ملنےکے بعد ہی کھُلےگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos