چین کے فضائی دفاع میں ایک اہم پیش رفت کی تیکنیکی تفصیلات پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔اس کا نیاہائی پاورمائیکروویو ہتھیار ہری کین 3000 ایسے ہی امریکی سسٹم سے زیادہ طاقت ور اور متنوع صلاحیت کا حامل بتایاگیاہے۔
ہری کین 3000 کو ستمبر کی فوجی پریڈ میں سامنے لایا گیاتھا لیکن اس کی خصوصیات خفیہ رہیں۔ اس ہائی پاور مائیکروویو ہتھیار کے ڈویلپر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرک پر نصب یہ نظام 3 کلومیٹر سے بھی زیادہ دورتک موثر ہے۔اور یہ حد امریکی ہتھیاروں سے آگے ہے۔ امریکہ کے پاس موجودلیونیڈاس(Leonidas) مائیکروویو سسٹم 2کلومیٹر تک مارکرسکتاہے۔
چائنا نارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن (نورینکو) کے ایک ماہر یو جیانجن کے مطابق،ہری کین 3000میزائلوں اور بندوقوں کی نسبت کم قیمت لیکن لامحدودفائرنگ کی صلاحیت اور لیزرہتھیاروں کے مقابلے میں وسیع علاقے تک دشمن ڈرونزکی بڑی تعداد کوبھی ناکارہ بناکر گراسکتے ہیں۔
یہ مائیکروویوزکے ذریعے دشمن ڈرون کو بے کار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اوریہی ان ہتھیاروں کی طاقت ہے۔پراجیکٹائل فائر کرنے کے بجائے، یہ سسٹم طاقتور مائیکرو ویوز خارج کرتے ہیں جو روشنی کی رفتار سے مخالف ڈرون کے الیکٹرانک اجزاء میں خلل ڈالتے اور اسے تباہ کر دیتے ہیں۔
یہ نظام دشمن کے متحرک فضائی اہداف کا پتہ لگانے اور ان کا پیچھا کرنے کے لیے ریڈار کا استعمال کرتا ہے جس کے بعد الیکٹرو آپٹیکل سینسر بصری ٹریکنگ فراہم کرتے ہیں۔ ایک بار لاک آن ہوجانے کے بعد، نظام ہدف کو بند کرنے کے لیے اینٹینا پینل کے ذریعے ہائی پاور مائکروویو توانائی خارج کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos