یو ایس بارڈر پیٹرول۔فائل فوٹو

امریکہ میں بارڈرپیٹرول ایجنٹوں نے میاں بیوی کوگولی ماردی۔فورس کوشہرچھوڑنے کاحکم

 

 پورٹ لینڈ، اوریگون میں امریکی  بارڈر پیٹرول ایجنٹس نے ایک شادی شدہ جوڑے کی کار روک  کر میاں بیوی کو گولی مار دی ۔قانون نافذ کرنے والے ایک سینئر ذریعہ کے مطابق، شوہر کو بازو میں گولی ماری گئی اور بیوی کو سینے میں گولی لگی اور ان کی حالت کے بارے میں فی الحال معلومات نہیں ۔

 

پورٹ لینڈ پولیس بیورو نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی ایجنٹوں کی طرف سے گولی مارنے کے بعد دو افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔یہ فوری طور پر واضح نہیں کہ ان کی حالت کیسی ہے۔ ایف بی آئی پورٹ لینڈ آفس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں، فائرنگ میں کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنٹس ملوث ہیں ۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پورٹ لینڈ پولیس افسران فائرنگ کی اطلاع پر جنوب مشرقی مین اسٹریٹ کے ایک بلاک پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ افسران نے تصدیق کی کہ فائرنگ میں وفاقی ایجنٹ ملوث تھے۔

ریلیز میں کہا گیا کہ افسران نے ایک مرد اور ایک عورت کو ہسپتال منتقل کیاجنہیں شمال مشرقی 146 ویں ایونیو اور ایسٹ برن سائیڈ کے قریب گولی مار دی گئی تھی۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں کہ مختلف مقامات کی اطلاع کیوں دی گئی۔پولیس چیف کے مطابق ہم ابھی اس واقعے کے ابتدائی مراحل میں ہیں،ہم منیاپولس میں شوٹنگ کے بعد بہت سے لوگوں کے بڑھے ہوئے جذبات اور تناؤ کو سمجھتے ہیں، لیکن میں کمیونٹی سے کہتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں کیونکہ ہم مزید جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دو افراد کو پہلے مقام پر گولی ماری گئی اور اس کے بعد انہیں ایک دوسرے مقام سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک روزپہلے ہی، مینیاپولس میں 37 سالہ خاتون کو وفاقی ایجنٹوں نے گولی مار کرقتل کردیاتھا۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ریاست بھر میں اس واقعے پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
رینی نکول میکلن گڈ تین بچوں کی ماں تھی جسے بدھ کے روز ایک وفاقی ایجنٹ نے اس کی کار میں گولی مار دی تھی۔

پورٹ لینڈ، اوریگون کے میئر نے یو ایس کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنٹس کی طرف سے دو افراد کو گولی مارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیٹھے دیکھتے نہیں رہ سکتے جب آئینی تحفظ ختم ہو جائے اور خونریزی بڑھ رہی ہو۔

میئر کیتھ ولسن نے ایک بیان میں کہا کہ پورٹ لینڈ عسکریت پسند ایجنٹوں کے لیے تربیت کا میدان نہیں ، اور (ٹرمپ) انتظامیہ کی جانب سے طاقت کی دھمکیاں مہلک نتائج کی حامل ہیں۔میئر کے طور پر، میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پورٹ لینڈ میں تمام کارروائیاں ختم کر دے جب تک تحقیقات مکمل نہ ہو جائیں۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہےکہ اس کے ایجنٹوں نے اپنے دفاع میں کارروائی کی جب ایک گاڑی کے ڈرائیور نے انہیں کچلنے کی کوشش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔