برطانیہ اس وقت شدید برفانی طوفان گوریٹی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز میں گزشتہ دہائی کی سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
تیز رفتار ہواؤں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، کئی مقامات پر ہواؤں کی رفتار سو میل فی گھنٹہ تک جا پہنچی۔ طوفان کے نتیجے میں ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
ویسٹ مڈلینڈز ریجن کے لیے ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ برمنگھم ایئرپورٹ کو رن وے بند ہونے کے باعث پروازیں معطل کرنا پڑیں۔ کارنوال میں تیز ہواؤں کے سبب درخت گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لندن میں بھی خراب موسم کے باعث شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos