پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ تین میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں کامیابی کے بعد پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
گرین شرٹس کی کوشش ہوگی کہ آج کامیابی حاصل کرکے سیریز ایک میچ قبل اپنے نام کرلیں۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ابتدائی میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو سراہا، تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بولنگ کے آغاز میں درست لائن اور لینتھ نے ٹیم کو برتری دلائی۔
مائیک ہیسن نے اسپن بولنگ یونٹ کی تعریف کرتے ہوئے شاداب خان اور محمد نواز کو قیمتی آل راؤنڈرز قرار دیا۔ انہوں نے بیٹنگ لائن اپ میں بابر اعظم کے کردار کو بھی اہم بتایا۔ پاکستان ٹیم نے میچ سے قبل پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos