فیفا اور ٹک ٹاک کا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تاریخی معاہدہ

فیفا اور ٹک ٹاک نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ڈیجیٹل کوریج کو وسعت دینے کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے ’’پریفرڈ پلیٹ فارم‘‘ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ کو عالمی شائقین کے لیے مزید قابلِ رسائی اور پرکشش بنانا ہے۔

اس معاہدے کے تحت ٹک ٹاک فیفا کا پہلا ترجیحی ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن گیا ہے، جہاں شائقین کو میچز کے پسِ پردہ مناظر، خصوصی ویڈیوز اور تخلیقی مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔ ٹک ٹاک پر ایک خصوصی ’’فیفا ورلڈ کپ 2026 ہب‘‘ بھی قائم کیا جائے گا جس میں ٹکٹوں، میچ شیڈول اور گیمنگ فیچرز سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔

براڈکاسٹرز اور آفیشل میڈیا پارٹنرز کو ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ، میچ کلپس کی اشاعت اور اشتہارات کے ذریعے آمدن حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک، فیفا کے حقوق کے تحفظ کے لیے پائریسی کے خلاف سخت اقدامات بھی کرے گا۔

مزید برآں، فیفا اور ٹک ٹاک پہلی بار مشترکہ طور پر ایک عالمی کریئیٹر پروگرام بھی شروع کریں گے، جس کے تحت منتخب ڈیجیٹل کریئیٹرز کو ورلڈ کپ سرگرمیوں، پریس کانفرنسز اور خصوصی سیشنز تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ شائقین کو منفرد تجربہ فراہم کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔