پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اس وقت آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں، جہاں ان کی حالیہ کارکردگی اور ایک واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
گزشتہ میچ میں میلبرن اسٹارز کے خلاف بابر اعظم 17 رنز بنا کر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے سے قبل اسٹوئنس کو بابر اعظم سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی آواز اسٹمپ مائیک کے ذریعے براہِ راست نشر ہوئی۔
ویڈیو میں مارکس اسٹوئنس کو یہ کہتے سنا گیا کہ "بابر، جانے کا وقت ہوگیا ہے”۔ بعد ازاں وکٹ حاصل کرنے کے بعد بھی انہیں بابر اعظم کی جانب اشارے اور جملے کستے دیکھا گیا، تاہم اس وقت میدان میں شور کی وجہ سے الفاظ واضح طور پر سنائی نہیں دے سکے۔
Marcus Stoinis removes Babar Azam, and doesn't he love that 👀 #BBL15 pic.twitter.com/eyAAOhIRsH
— KFC Big Bash League (@BBL) January 8, 2026
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے اب تک 7 میچز میں 2 نصف سنچریز اسکور کی ہیں، تاہم یہ نصف سنچریز لیگ کی تاریخ کی سست ترین نصف سنچریز میں شمار کی جا رہی ہیں۔ باقی میچز میں وہ نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
بابر اعظم کی بی بی ایل میں مجموعی کارکردگی پر کرکٹ شائقین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos