پاکستانی اداکار حارث وحید نے اپنے والد کے ساتھ عمرہ کے دوران ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث وحید اپنے والد کو وہیل چیئر پر لے جا رہے ہیں، تاہم چند لمحوں بعد والد خود اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر چلنے لگتے ہیں اور عمرہ ادا کرتے ہیں۔
حارث وحید نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ "میرے ابو وہیل چیئر پر گئے اور چلتے ہوئے واپس آئے۔” ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اداکارہ زارا نور عباس نے ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا، "ماشاءاللہ ماشاءاللہ”، جبکہ اداکارہ نوال سعید نے دل کا ایموجی شیئر کیا۔ متعدد صارفین نے ویڈیو پر کمنٹس میں دعا اور خوشی کے پیغامات لکھے، اور اللہ کی رحمت کا شکر ادا کیا۔
یہ واقعہ صارفین کے لیے ایک متاثر کن لمحہ بن گیا اور عمرہ کے دوران اللہ کی عنایت کے مظاہر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos