فائل فوٹو
ایرانی سپریم لیڈر خامنائی

فسادی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں ، آیت اللّٰہ خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔

ایران میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ کل رات تہران اور دیگر مقامات پر لوگوں کے ایک گروپ نے اپنے ہی ملک کی عمارت کو تباہ کیا، اسلامی جمہوریہ کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

 اپنے  خطاب میں انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تخریب کاروں سے نمٹنے کی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

خامنہ ای نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ’گزشتہ شب تہران میں چند تخریب کار آئے۔ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کرٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ جاری رکھا تو ہم مظاہرین کا ساتھ دیں گے۔ لیکن امریکہ خود اپنے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ اس کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ہیں۔‘

رہبرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ ’ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے آگ لگائی جا رہی ہے۔ سب جان لیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہزاروں جانوں کی قربانی کے بعد قائم ہوا اوریہ تخریب کاروں کے سامنے جھکنے والا نہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔